شیف اور کُک میں کیا اصل فرق ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

شیف اور کُک میں کیا اصل فرق ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
شیف اور کُک، دونوں ہی کھانا پکانے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں، مگر ان کے درمیان جو فرق ہے وہ اکثر لوگوں کو معلوم نہیں ہوتا۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ یہ دونوں ایک ہی چیز کے دو نام ہیں تو آپ غلطی پر ہیں۔
شیف عام طور پر ایک تربیت یافتہ پروفیشنل ہوتا ہے جو کسی ہوٹل، ریسٹورینٹ یا کچن میں نہ صرف کھانا بناتا ہے بلکہ نئے پکوانوں کی تخلیق، مینو کی منصوبہ بندی، کچن سٹاف کی تربیت اور انتظام بھی سنبھالتا ہے۔ شیف کا کام تخلیقی بھی ہوتا ہے اور انتظامی بھی۔ وہ کھانے کے ذائقے، پیشکش، اور معیار پر گہری نظر رکھتا ہے۔
اس کے برعکس، “کُک” ایسا فرد ہوتا ہے جو عموماً باقاعدہ تربیت یافتہ نہیں ہوتا، لیکن اسے کھانا پکانے کا تجربہ ہوتا ہے۔ کُک عام طور پر دی گئی ہدایات کے مطابق کھانے بناتا ہے، اور اکثر گھریلو یا چھوٹے پیمانے کے ہوٹلوں میں کام کرتا ہے۔
شیف کی اصطلاح کا استعمال تب ہوتا ہے جب کسی کے پاس تجربے کے ساتھ ساتھ پروفیشنل کُلنری ڈگری یا کسی ادارے سے تربیت ہو۔ ایک ہیڈ شیف (Executive Chef) کچن کا مکمل سربراہ ہوتا ہے، جبکہ سو شیف (Sous Chef) اس کا نائب ہوتا ہے۔
کُک عام طور پر انہی کے ماتحت کام کرتا ہے اور خاص ہدایات کے مطابق مخصوص ڈشز بناتا ہے۔