برڈ فلو عالمی وبا بننے کے قریب؟ وائرس میں ایسی تبدیلی جس سے انسانوں کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا، سائنسدان پریشان

برڈ فلو عالمی وبا بننے کے قریب؟ وائرس میں ایسی تبدیلی جس سے انسانوں کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا، سائنسدان پریشان
دنیا بھر کے ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ برڈ فلو وائرس (H5N1) میں حالیہ جینیاتی تبدیلیاں اس بیماری کو عالمی وبا میں بدل سکتی ہیں۔
٭ رپورٹ کے مطابق، وائرس نے اب ایسے جانداروں کو بھی متاثر کرنا شروع کر دیا ہے جو پہلے محفوظ سمجھے جاتے تھے، جیسے کہ گائے، بھیڑ، اور دیگر دودھ دینے والے جانور۔
٭ سب سے تشویشناک بات یہ ہے کہ برڈ فلو کے کیسز اب انسانوں میں بھی سامنے آ رہے ہیں، خاص طور پر اُن افراد میں جو متاثرہ جانوروں کے قریب رہتے ہیں۔
٭ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وائرس اب ہوا کے ذریعے بھی پھیلنے کی صلاحیت حاصل کر سکتا ہے، جو ایک خطرناک پیش رفت ہے۔
٭ عالمی ادارہ صحت (WHO) نے صورتحال کا قریب سے جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔