کلبھوشن کے بعد ایک اور بھارتی جاسوس گرفتار؟ اعزاز چوہدری کا حیران کن انکشاف

کلبھوشن کے بعد ایک اور بھارتی جاسوس گرفتار؟ اعزاز چوہدری کا حیران کن انکشاف
سابق پاکستانی خارجہ سیکریٹری اعزاز احمد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد ایک اور بھارتی جاسوس کو حراست میں لیا ہے۔ اعزاز چوہدری کے مطابق، یہ جاسوس “چکرودی” کے نام سے شناخت ہوا، جو ایران میں کاروبار کے پردے میں سرگرم تھا اور بلوچستان میں ایران-پاکستان سرحد کے قریب گرفتار کیا گیا۔
اعزاز چوہدری نے مزید بتایا کہ بھارت ایرانی اور افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف تخریبی کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو ایران کے ساتھ مل کر ایسے عناصر کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔
انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حالیہ تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے پرانی باتیں دہرائیں اور ثالثی کی کوششوں یا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ بندی کی کوششوں کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ اعزاز چوہدری نے مودی کے “زخمی انا” والے رویے کو خطے میں غیر متوقع اقدامات کا سبب قرار دیا۔