FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

طیاروں کے بعد بھارت کی کرنسی بھی زمین بوس، مودی سرکار شدید دباؤ میں

پاکستان کی جانب سے 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے جانے کے بعد بھارت کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔ بھارتی روپے کی قدر بین الاقوامی منڈی میں بری طرح گر گئی ہے، جس سے بھارتی معیشت پر گہرے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

مالیاتی ماہرین کے مطابق حالیہ دنوں میں پاکستان سے بڑھتی ہوئی کشیدگی، دفاعی اخراجات میں اضافہ اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا انخلاء بھارتی روپے کی تنزلی کی بڑی وجوہات ہیں۔

بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں نئی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، جس کے باعث بھارت کی درآمدات مہنگی ہو گئی ہیں اور افراط زر میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا اور اپوزیشن حکومت پر شدید تنقید کر رہے ہیں کہ مودی سرکار نہ صرف خارجہ محاذ پر ناکام ہو رہی ہے بلکہ معیشت بھی سنبھالنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »