FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

افغان حکومت کا چونکا دینے والا فیصلہ، شطرنج کھیلنے پر مکمل پابندی عائد

افغانستان میں طالبان حکومت نے شطرنج کے کھیل کو ’حرام‘ قرار دیتے ہوئے اس پر ملک بھر میں مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ شطرنج نہ صرف وقت کا ضیاع ہے بلکہ اسلام کی بنیادی تعلیمات کے خلاف بھی ہے، اس لیے اس کھیل کو غیر اسلامی قرار دے کر اس پر پابندی لگائی گئی ہے۔

یہ اعلان ملک بھر میں شطرنج کھیلنے والوں، تعلیمی اداروں اور کلبوں کو بھیج دیے گئے ایک سرکاری حکم نامے کے ذریعے کیا گیا۔ افغان سوشل میڈیا پر اس فیصلے پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا، کچھ صارفین نے اسے مذہبی بنیادوں پر درست قرار دیا تو کچھ نے اسے علمی و ذہنی سرگرمیوں پر پابندی قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ طالبان حکومت نے کسی کھیل یا تفریحی سرگرمی کو غیر اسلامی قرار دے کر اس پر پابندی عائد کی ہو، اس سے قبل موسیقی، ویڈیو گیمز اور خواتین کی کھیلوں میں شرکت پر بھی پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »