سات مئی کا تاریخی معرکہ: مختلف ممالک کی پاک فضائیہ میں دلچسپی بڑھ گئی

سات مئی کا تاریخی معرکہ: مختلف ممالک کی پاک فضائیہ میں دلچسپی بڑھ گئی
7 مئی 2025 کے فضائی معرکے نے نہ صرف دشمن کو واضح پیغام دیا بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کی فضائی قوت کو ایک بار پھر تسلیم کروا دیا۔ عالمی دفاعی حلقوں میں پاک فضائیہ کی حکمت عملی، رفتار اور مہارت کو سراہا جا رہا ہے، اور کئی ممالک نے پاکستان سے تربیتی معاہدوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق، ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور افریقی ممالک نے پاک فضائیہ کے جنگی صلاحیتوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دوست ممالک کی ایئر فورسز پاکستان کے ساتھ مشترکہ مشقوں اور دفاعی تکنیک کے تبادلے کی خواہش مند ہیں۔
یہ دلچسپی اس وقت مزید بڑھ گئی جب حالیہ دنوں میں پاکستان فضائیہ کی برتری تسلیم کر لی گئی اور بھارت کو عالمی سطح پر دفاعی جھٹکا محسوس ہوا۔
ساتھ ہی امریکی دفاعی جریدے نے بھی اپنے مضمون میں پاک فضائیہ کو خطے کی سب سے مؤثر فورس قرار دیا۔
عسکری ماہرین کے مطابق 7 مئی کا دن پاکستانی تاریخ میں نہ صرف ایک فتح کے طور پر یاد رکھا جائے گا بلکہ یہ دن دفاعی تعلقات کے دروازے بھی کھول چکا ہے۔