وفاقی پولیس عورتوں اور خواجہ سراؤں کے ذریعے لوگوں کو اپنے جال میں پھنسانے لگی

وفاقی پولیس عورتوں اور خواجہ سراؤں کے ذریعے لوگوں کو اپنے جھانسے میں پھنسانے لگا
وفاقی دارالحکومت میں پولیس اہلکار ہنی ٹریپ اسکینڈل میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ڈولفن اسکواڈ کے دو اہلکاروں کو خواتین اور خواجہ سراؤں کی مدد سے شہریوں کو جال میں پھنسا کر لوٹنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، مذکورہ اہلکاروں نے رابعہ نور نامی خاتون کو اس مقصد کے لیے ہائر کیا۔ خاتون شہریوں سے ملاقات کے بہانے ان سے رابطہ کرتی اور پھر اہلکاروں کی مدد سے ان کا موبائل فون اور نقدی چھین لی جاتی۔
پولیس نے دونوں اہلکاروں، راجہ جمشید اور رفیق، کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جب کہ رابعہ نور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزمان کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی شروع کر دی گئ
ی ہے۔