FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

وزیراعظم شہباز شریف کی معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی 60 ممالک کو دعوت

وزیراعظم شہباز شریف کی معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی 60 ممالک کو دعوت

وزیراعظم شہباز شریف کی معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی 60 ممالک کو دعوت

وزیراعظم شہباز شریف کی معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی 60 ممالک کو دعوت

لاہور (فوکس نیوز) – وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے، اور 60 ممالک کو ان شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی ہے۔

لاہور میں ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ منرلز شو سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سازگار کاروباری ماحول اور مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ وقت پاکستان میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے لیے نہایت موزوں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، معاشی استحکام کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آ گئی ہے جبکہ پالیسی ریٹ بھی ساڑھے 22 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آ چکا ہے۔

انہوں نے چین، افریقہ، یورپ اور امریکا سمیت دیگر ممالک کے ساتھ دوستانہ اور تجارتی تعلقات پر خوشی کا اظہار کیا، اور کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں نوجوانوں کا ٹیلنٹ قابلِ ستائش ہے۔

وزیراعظم نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نمائش میں جدید زرعی مشینری، قیمتی پتھر، ادویات اور دیگر اشیاء کے شاندار اسٹالز لگائے گئے ہیں، اور وقت کا تقاضا ہے کہ ہم تحقیق، جدت اور ترقی کی راہ اختیار کریں

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »