بھارت نے مہم جوئی کی تو پاکستان کے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی: طلال چودھری

بھارت نے مہم جوئی کی تو پاکستان کے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی: طلال چودھری
مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے کسی قسم کی مہم جوئی کی کوشش کی تو پاکستان ایسا منہ توڑ جواب دے گا جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔
اپنے ایک بیان میں طلال چودھری نے کہا کہ پاکستان نہ صرف اپنی خودمختاری کا دفاع کرنا جانتا ہے بلکہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔۔انڈیا کے ساتھ حالیہ کشیدگی، حل کی سفارتی کوششیں جاری ہیں: اسحاق ڈار
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور دشمن کو کسی غلط فہمی میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے۔ موجودہ حکومت اور عسکری قیادت دونوں مکمل طور پر متحد ہیں اور ملکی دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
طلال چودھری نے مزید کہا کہ بھارت کو مہم جوئی کا خیال چھوڑ کر خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے سنجیدگی دکھانی چاہیے، ورنہ حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ بھارتی رویے کا نوٹس لے اور خطے میں کشیدگی کو کم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر مجبور کیا گیا تو بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔بھارتی آبی جارحیت کے بعد پاکستانی باکسر کا بھرپور جواب، بھارتی حریف کو پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا
بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی طلال چودھری کے الفاظ کو خاصی پذیرائی ملی، اور عوام نے ان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے بھارت کو خبردار کیا کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی حرکت کا انجام خطرناک ہو سکتا ہے۔