بلوں سے نجات کا وقت قریب! بجلی مزید سستی ہونے والی ہے

بلوں سے نجات کا وقت قریب! بجلی مزید سستی ہونے والی ہے
پاکستان میں مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FPA) اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ (QTA) کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر تقریباً 2 سے 3 روپے فی یونٹ کمی ہو سکتی ہے، جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بھی صارفین کو ریلیف دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔۔کیا واقعی پاکستان آرمی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے استعفے دینا شروع کر دیے ہیں؟ حقیقت سامنے آ گئی
یہ کمی بین الاقوامی سطح پر تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی، بہتر توانائی مینجمنٹ اور حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صنعتی شعبے اور گھریلو صارفین دونوں کو ہو گا، جس سے مہنگائی میں بھی مزید کمی کی امید ہے۔
نیپرا کی جانب سے جلد ہی باضابطہ اعلان متوقع ہے، جس کے بعد بجلی کے بلوں میں ریلیف کی شکل میں صارفین کو واضح فرق محسوس ہوگا۔ اس اقدام سے عوامی سطح پر حکومت کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔