FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

انڈیا کے ساتھ حالیہ کشیدگی، حل کی سفارتی کوششیں جاری ہیں: اسحاق ڈار

انڈیا کے ساتھ حالیہ کشیدگی، حل کی سفارتی کوششیں جاری ہیں: اسحاق ڈار

انڈیا کے ساتھ حالیہ کشیدگی، حل کی سفارتی کوششیں جاری ہیں: اسحاق ڈار

انڈیا کے ساتھ حالیہ کشیدگی، حل کی سفارتی کوششیں جاری ہیں: اسحاق ڈار

پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی سطح پر بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور مثبت مکالمے کو ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حالیہ واقعے کے بعد بھی پاکستان نے اشتعال انگیزی سے گریز کیا ہے اور عالمی برادری کو صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی فورمز پر بھی پاکستان اپنے مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کر رہا ہے، اور اقوام متحدہ سمیت اہم عالمی اداروں کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے تاکہ خطے میں کشیدگی کم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل پر یقین رکھتا ہے اور اب بھی سفارتی راستہ اپنانے کے لیے تیار ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اگرچہ پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر اقدام کرے گا، لیکن جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے عالمی طاقتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

ذرائع کے مطابق سفارتی چینلز کے ذریعے پس پردہ رابطے جاری ہیں اور قوی امید ہے کہ حالات جلد معمول پر آجاگے

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »