کیا آپ جانتے ہیں بغیر سوئے کتنی دیر تک رہا جاسکتا ہے؟
کیا آپ جانتے ہیں بغیر سوئے کتنی دیر تک رہا جاسکتا ہے؟
کیا یہ خیال کبھی آپ کے ذہن میں آیا کہ آپ کتنی دیر تک بغیر سوئے جاگے ہوئے رہ سکتے ہیں؟ یہ سوال انگلینڈ کے معروف یوٹیوبر جو فیزر کے ذہن میں پیدا ہوا اور انہوں نے اس سوال کاجواب ڈھونڈھنے کا فیصلہ کیا۔
اکیس سالہ جوفیزر نے یوٹیوب پر اپنے تجربے کا موضوع ہی یہ رکھا، ’میں نے کوشش کی کہ میں کتنی دیر تک بغیر سوئے رہ سکتا ہوں۔’10 لاکھ سبسکرائبرز سے زائد کے حامل جو فیزر نے اپنے ناظرین کو یہ نصحیت بھی کی یہ یقینی طور پر ایک ایسا چیلنج ہے جسے کسی کو نہیں کرنا چاہیے۔
اس نے بتایا کہ نہ سونے کا تجربہ جب شروع ہوا اور پہلے 18 گھنٹے تو ٹھیک رہے لیکن 22ویں گھنٹے میں آکر اس کا جسم تھکنے لگا اور 24ویں گھنٹے میں انہوں نے اپنے آپ کو جگانے کیلئے پہلی بار کیفین کا استعمال کیا۔
پھر 29ویں گھنٹے کے بعد نیند میں شدت بڑھ جانے کے بعد انہوں نے ٹھنڈے پانی سے نہایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تکلیف دہ کام تھا لیکن کارگر ثابت ہوا اور اس سے زیادہ بیداری محسوس ہوئی ۔
لیکن آخر کار 36ویں گھنٹے تک وہ مزید اور برداشت نہ کر سکے۔ انہوں نے جاگنے کی کوشش کرنے کے لیے اپنی دوسری کافی پی لیکن چند گھنٹوں بعد آخر کار ان کی آنکھ لگ ہی گئی