FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

پاکستان میں تقریباً 1 لاکھ بچے ذیا بیطس میں مبتلا

پاکستان میں تقریباً 1 لاکھ بچے ذیا بیطس میں مبتلا

پاکستان میں تقریباً 1 لاکھ بچے ذیا بیطس میں مبتلا

پاکستان میں تقریباً 1 لاکھ بچے ذیا بیطس میں مبتلا

صحت کے ماہرین نے بہے ہی اہم اور چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں تقریباً ایک لاکھ کے قریب بچے ٹائپ 1 ذیا بیطس میں مبتلا ہیں جن کو ایک صحت مند انسان کی طرح زندگی گزارنے کے لیے عمر بھر انسولین کی ضرورت رہے گی۔
ہفتے کے دن ہونے والی  اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں سینئر اینڈوکرینولوجسٹ اور ماہرین صحت نے کہا  تھا کہ بد قسمتی سے ذیابیطس میں مبتلا ان بچوں کی اکثریت میں بیماری کی وقت پر تشخیص نہیں ہوپاتی جس کی وجہ والدین اور معالجین میں معلومات کا نہ ہونا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزن میں اچانک کمی، مسلسل کئی کئی بار  پیشاب کا آنا اور شدید بھوک کے لگنے کے ساتھ بچوں کے مزاج کا تبدیل ہو جانا ٹائپ 1 ذیا بیطس کی کچھ علامات میں سے ہیں۔ اگر یہ علامات نمایاں ہونے لگیں  تو والدین کو اپنے بچوں کو قابل اور اہل معالجین کے پاس لے کر جانا چاہیئے اور ان کی شوگر چیک کرنے کے لیے کہنا چاہیے۔
ماہرین نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں ایک لاکھ کے قریب ٹائپ 1 ذیا بیطس میں مبتلا بچوں میں کئی ایسے ہیں جن میں وقت پر بیماری کی تشخیص نہیں ہوتی اور بیماری کے ابتدائی دنوں میں ان کی موت واقع ہوجاتی ہے۔
 ذیا بیطس کے ماہر اور چینجنگ ڈائیبیٹیز اِن چلڈرن کے سربراہ پروفیسر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ ادارے کا مقصد پورے ملک میں 3000 ایسے بچوں تک پہنچنا ہے جن کے والدین انسولین بالکل بھی نہیں خرید سکتے اور ان کو صحت مند زندگی کے لیے مفت انسولین فراہم کرنا ہے۔
Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »