وسیم اکرم کی پاکستان سپر لیگ پر آئی پی ایل کو ترجیح کیوں دی؟
وسیم اکرم کی پاکستان سپر لیگ پر آئی پی ایل کو ترجیح کیوں دی؟
پاکستان کے لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے حوالے سے ہونے والی بحث پر اپنی رائے دے دی اور پی ایس ایل پر آئی پی ایل کو ترجیح دیدی۔
ایک بھارتی سپورٹس ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں دونوں لیگز میں ٹیموں کے ساتھ وابستہ رہا ہوں، آئی پی ایل کا کوئی موازنہ پاکستان سپر لیگ سے بالکل بھی نہیں ہے، پی ایس ایل صرف پاکستان میں بہت بڑا برانڈ ہے لیکن آئی پی ایل کو پوری دنیا میں فالو کیا جاتا ہے۔سابق کپتان وسیم اکرم سے جب کراچی کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں سے کسی ایک ٹیم کو چننے کے لیے کہا گیا تو انہوں نے دونوں ٹیموں کو ہی چنا، چند روز قبل بھی وسیم اکرم نے پاکستان پر آسٹریلین ٹیم کی کوچنگ کو ترجیح دینے کا بیان دیا تھا۔