سینیٹ میں عام انتخابات مؤخر کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
سینیٹ میں عام انتخابات مؤخر کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
سینیٹ میں 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات مؤخر کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظورکرلی گئی۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز” کے مطابق 8فروری کو انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد سینیٹر دلاور خان نے پیش کی،قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اکثرعلاقوں میں سخت سردی ہے،ان علاقوں کی الیکشن عمل میں شرکت مشکل ہے،جے یو آئی ایف ارکان اور محسن داوڑ پر حملہ ہوا،کے پی اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملےہوئے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیاہے کہ الیکشن کمیشن 8فروری کا الیکشن شیڈول معطل کرے،الیکشن کے انعقاد کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جانا چاہیے۔