بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی
بانی پی ٹی آئی سابق چئیر مین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی فوکس نیوز کےمطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں موجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت قائم ہوئی جس کے دوران ان پراہلیہ سمیت فرد جرم عائد کر دی گئی،عدالت میں دونوں ملزمان کیخلاف چارج شیٹ بھی پڑ ھ کر سنائی گئی تو انہوں نے صحت جرم سے مکمل طور پر انکار کر دیا۔ دوران سماعت بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی تمام نقول بھی فراہم کر دی گئیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست معطل کر دی تھی اور نا اہلی کا فیصلہ برقرار رکھا گیا تھا۔