انگلینڈ نے پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکی طلباء کو زور دار جھٹکا دیدیا
انگلینڈ نے پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکی طلباء کو زور دار جھٹکا دیدیا
برطانوی وزارت داخلہ نے پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکی طلباء کو اپنے اہلخانہ کو برطانیہ میں لانے پر پابندی لگا دی ہے۔
فوکس نیوز کے مطابق وزٹ ویزا قوانین میں تبدیلی کی وجی سے یکم جنوری 2024 سے برطانوی سٹوڈنٹ ویزا کے قوانین میں بھی تبدیلیاں کی جا چکی ہیں،جس کے تحت بین الاقوامی طلباء اب اپنی فیملی یا بچوں کو برطانیہ نہیں بلا سکیں گے، جب تک کہ وہ پی ایچ ڈی یا پوسٹ گریجویٹ ریسرچ پروگرام میں اندراج نہ کروا لیں۔
برطانوی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’ہم امیگریشن میں فیصلہ کن کمی کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں، آج سے نئے بیرون ملک مقیم طلباء اپنے خاندان کے افراد کو برطانیہ نہیں لا سکیں گے۔‘برطانوی وزارت داخلہ نے کہا کہ ’پوسٹ گریجویٹ ریسرچ یا حکومت کی طرف سے فنڈڈ اسکالرشپس کے طلباء اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے‘۔