وقت کا دلچسپ الٹا سفر، 2024 میں اڑنے والا طیارہ 2023 میں لینڈ کرگیا
وقت کا دلچسپ الٹا سفر، 2024 میں اڑنے والا طیارہ 2023 میں لینڈ کرگیا
سب جانتے ہیں کہ وقت ہمیشہ آگے کو ہی جاتا ہے مگر نئے سال سے جڑا ٹوکیو سے لاس اینجلس کا فضائی سفر مسافروں کو پچھلے سال یعنی 2023 میں واپس لے گیا۔ یہ دلچسپ سفر جاپانی ائیرلائن آل نیپون ائیرویز کی پرواز این ایچ 106 کا ہے جو یکم جنوری سال 2024 کی رات ایک بج کر 6 منٹ پر ٹوکیو کے ہنیدہ ائیرپورٹ سے لاس اینجلس کیلئے روانہ ہوئی تھی ۔
جیو نیوز کے مطابق یہ پرواز 8 گھنٹے 56 منٹ کا سفر طے کرکے لاس اینجلس ائیرپورٹ پر اتری تو مقامی وقت کے مطابق 31 دسمبر 2023 کی شام کے 5 بجکر 6 منٹ ہوئے تھے۔ یوں اس دلچسپ پرواز کے مسافر سال نو سے پچھلے سال میں واپس پہنچے اور ایک بار پھر نئے سال کا جشن منایا۔