FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

معاشی مشکلات کی بڑی وجہ یہ ہے،وزیراعظم کاکڑ نے بتا دیا

معاشی مشکلات کی بڑی وجہ یہ ہے،وزیراعظم کاکڑ نے بتا دیا

معاشی مشکلات کی بڑی وجہ یہ ہے،وزیراعظم کاکڑ نے بتا دیا

معاشی مشکلات کی بڑی وجہ یہ ہے،وزیراعظم کاکڑ نے بتا دیا

 ڈیلی نیوز کے مطابق تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور انسداد سمگلنگ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا،انہوں نے دوران اجلاس ہدایت کی کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے ٹریکنگ کے نظام کو بہتر اور فول پروف بنانے کیلئےمؤئثر اقدامات اٹھائے جائیں ، نگران وزیر اعظم نے انٹیگریٹڈ ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم کے قیام کے حوالے سے فوری طور پر حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔اجلاس سے خطاب میں نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو بھی اہلکار سمگلنگ میں ملوث پایا جائے اس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے ،کسٹمز کی حساس پوسٹس پر کسی بھی افسر کی تعیناتی سے پہلے انٹیلی جنس کلیئرنس لی جائے ۔
انوار الحق کاکڑ نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو ہدایت کی کہ سمگلنگ کی روک تھام میں غفلت برتنے پر ضلع چاغی کی تمام انتظامی مشینری تبدیل کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ چمن، طورخم، غلام خان چیک پوسٹ سمیت بلوچستان کے سرحدی علاقوں پر نگرانی کا عمل سخت کیا جائے،کارگو کی چیکنگ میں بہتری لائی جائے،چمن بارڈر پر کسٹمز کا عملہ بڑھایا جائے ۔

 

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »