سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی نقوی نے مستعفی ہوگئے

سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی نقوی نے مستعفی ہوگئے
نجی ٹی وی فوکس نیوز کےمطابق جسٹس مظاہر علی نقوی نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کو پیش کر دیا ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس زیر سماعت ہے جس میں ان پر اثاثوں سے متعلق الزامات لگائے کئے گئے تھے جب کہ ان کی ایک مبینہ آڈیو بھی لیک ہوئی تھی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چند دن پہلے سپریم کورٹ نے جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔