FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

سزا سنتے ہی مجرم نے خاتون جج پر مکوں کی برسات کردی

سزا سنتے ہی مجرم نے خاتون جج پر مکوں کی برسات کردی

سزا سنتے ہی مجرم نے خاتون جج پر مکوں کی برسات کردی

سزا سنتے ہی مجرم نے خاتون جج پر مکوں کی برسات کردی

امریکا میں سزا سنانے جانے  پر مجرم نے خاتون جج پر لاتوں اور مکوں کی بارش کردی، یہ واقعہ امریکا کے شہر لاس ویگاس میں پیش آیا جہاں ایک ملزم کو عدالت میں ایک جرم پر سزا سنائی گئی۔
جیو نیوز نے غیرملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ کلارک کاؤنٹی ڈسٹرکٹ عدالت میں بدھ کے روز 30 سالہ ملزم ڈیوبرا ریڈن کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے نیواڈا اور ٹیکساس میں کئی جرائم میں ملوث ہونے کی سزا سنائی گئی۔ملزم کو سزا خاتون جج میری کی ہولتھو نے سنائی جسے ملزم برداشت نہ کرسکا اور غصے میں آکر اس نے خاتون جج کی بینچ پر چھلانگ لگائی اور جج کو مکے مارنا شروع کردیے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون جج زمین پر گرگئیں جب کہ کمرہ عدالت میں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن ملزم نے ان پر بھی مکے برسادیے جس سے ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔بعدازاں دو سے تین سکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کو پکڑ ا اور اسے کمرہ عدالت سے باہر لے گئے۔

 

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »