FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

زرتاج گل نے 9 مئی واقعات پر معافی مانگ لی

زرتاج گل نے 9 مئی واقعات پر معافی مانگ لی

زرتاج گل نے 9 مئی واقعات پر معافی مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر زرتاج گل 9 مئی واقعات پر معافی مانگتے ہوئے رو پڑیں۔
زرتاج گل کے وکلاء کی طرف سے  راہداری ضمانت کےلیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے، اس موقع پر عدالت کے گیٹ پر پولیس کی بھاری نفری موجودتھی۔پشاور ہائی کورٹ کی راہداری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زر تاج گل نے کہا کہ پتہ نہیں الیکشن لڑ رہی ہوں یا کوئی جنگ، میرے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں آئین و قانون پر مکمل اعتماد رکھتی ہوں، پولیس فورس باہر مجھے گرفتار کرنے کھڑی ہے، ضمانت دی جائے اور پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔زرتاج گل نے مزید کہا کہ کسی بھی عدالت جا سکتی ہوں، پورا ملک ہمارا ہے، جب تک ضمانت نہیں ملتی یہاں سے نہیں جاؤں گی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ میرا گھر توڑ پھوڑ دیا گیا، جب میں اب تک نہیں گھبرائی تو ووٹرز بھی باکل نہ گھبرائیں، 9 مئی واقعات کی معافی مانگتی ہوں، آپ میری زبان بندی کریں گے اور کہیں گے کہ ووٹ بھی نہ ڈال سکوں اور الیکشن میؓں بھی نہ لڑسکوں، اگر ۹ مئی کی مذمت کروانا چاہتے ہیں تو میں آپ سے معافی مانگتی ہوں اور ساتھ ہی ہاتھ جوڑ لیے۔ زرتاج کا مزید کہناتھاکہ میرا بھائی جاوید عالم شہید دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوچکا ہے ، اس کی وزیرستان میں قبر موجود ہے ، جائیں دیکھ لیں، ہم شہیدوں کی بے حرمتی کیسے کرسکتے ہیں؟ میں شہید کی بہن ہوں۔
Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »