خواجہ سراء نایاب علی الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار پا گئیں
خواجہ سراء نایاب علی الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار پا گئیں
نجی ٹی وی چینل” فوکس نیوز” کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے الیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے اہم فیصلہ دیا ہے جس میں خواجہ سراءنایاب علی کو الیکشن لڑنے کیلئے اہل قراردیا گیا ہے،ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔
ایپلٹ ٹریبونل نے نایاب علی کے کاغذات منظور ہونے کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کردی ہیں اور ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔