حکومت نےفری لانسرز کی سب سے بڑی مشکل حل کر دی ’پے پال‘ سے متعلق خوشخبری سنادی
حکومت نےفری لانسرز کی سب سے بڑی مشکل حل کر دی ’پے پال‘ سے متعلق خوشخبری سنادی
نگران وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے بتایا ہے کہ پاکستان کے فری لانسرز کو’پے پال‘ کے متعلق خوشخبری مبارک ہو۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ڈاکٹر عمر سیف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”پے پال پاکستان نہیں آ رہی لیکن ہم تھرڈ پارٹی کے ذریعے پے پال سے ادائیگیاں پاکستان منتقل کرنے کا ایک نظام متعارف کرانے جا رہے ہیں۔“
ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ ”ہم آئندہ ہفتے کئی ڈیجیٹل اقدامات اٹھانے جا رہے ہیں، جن میں یہ ایک منصوبہ بھی شامل ہے۔ ہم نے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت فری لانسرز اپنی رقوم پے پال سے ایک تھرڈ پارٹی کے ذریعے پاکستان میں وصول کر سکیں گے۔اس نظام کی تعارفی تقریب 11جنوری کو ہو گی۔“
انہوں نے دوران گفتگو یہ بھی بتایا کہ اس وقت آئی ٹی سیکٹری کی آفیشل برآمدات 2.6ارب ڈالر ہیں تاہم اصل میں یہ 5ارب ڈالر کے لگ بھگ ہیں، کیونکہ اس انڈسٹری کے لوگ اپنی آن لائن آمدنی کا زیادہ تر حصہ بیرون ملک ہی رکھتے ہیں، جس کا مقصد اپنے بین الاقوامی ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنا اور دیگر اخراجات کی ادائیگیاں کرنا ہے۔“