جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے پورا ملک ہلا گیا
جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے پورا ملک ہلا گیا
شدید نوعیت کے زلزلے کے جھٹکوں نے پورے جاپان کو ہلاکر رکھ دیاہے جس کے باعث سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نئے سال 2024 کے پہلے روزہی وسطی جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ آیا جس نے پورے ملک کی عوام کو خوف میں مبتلا کر دیا ، شہری گھر اور عمارتوں سے باہر بھاگ آئے ۔ حکومت نے سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو بلند مقامات پر جانے کی ہدایت کر دی ہے ۔ بتایا گیاہے کہ سمندر کی 5 میٹر تک بلند لہروں کے ٹکرانے کا خدشہ ہو گیا ہے ۔