تحریک انصاف نے انتخابات کے ملتوی ہونے سے متعلق قرار داد کو جمہوریت پر حملہ قرار دےد یا
تحریک انصاف نے انتخابات کے ملتوی ہونے سے متعلق قرار داد کو جمہوریت پر حملہ قرار دےد یا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرنے کے لیے منظور ہونے والی قرارداد کو آئین اور جمہوریت پرایک بڑا حملہ قرار دیا ہے۔
ڈیلی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا سے جاری بیان کے مطابق بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ چند سیاسی جماعتوں کی جانب سے سینیٹ کے فلور کے ذریعے عام انتخابات 8 فروری کی مقررہ تاریخ سے آگے لے کر جانے کی کوشش آئین اور جمہوریت پر یلغار ہے، عوام اور الیکشن سے خوفزدہ عناصر نے انتخابات کے التوا کی ماورائے دستور قرارداد کی منظوری کے ذریعے ایوانِ بالا کا تقدس پامال کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ دستور کی مقرر کردہ 90 روز کی مدت میں شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، عام انتخابات کے التوا کی غیرآئینی اور غیر جمہوری قرارداد کی مںظوری عدالتِ عظمیٰ کے حکم کی خلاف ورزی اورتوہین عدالت ہے۔