بالی ووڈ فلم ’’اینیمل ‘‘کی کامیابی کو خطرناک قراردے دیا گیا

بالی ووڈ فلم ’’اینیمل ‘‘کی کامیابی کو خطرناک قراردے دیا گیا
معروف بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کا کہنا ہے کہ فلم اینیمل جیسی فلموں کا کامیاب ہونا انتہائی خطرناک ہے۔
حال ہی میں جاوید اختر نے فلم اینیمل سے متعلق بہت کھل کر بات کی ،انہوں نے فلم کا نام لیے بغیر فلم کے سین کو بیان کرکے اس پر بہت زیادہ تنقید کی۔
ایک فلم فیسٹیول تقریب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسی فلم ہو جہاں ایک آدمی ایک عورت سے اسکے جوتے چاٹنے کا مطالبہ کرے، ایک آدمی کہے کہ عورت کو تھپڑ مارنا ٹھیک ہے تو پھر یہ فلم سپر ہٹ ہوجائے تو یہ بہت خطرناک ہے۔