آٹھ فروری کے انتخابات پاکستان کی ترقی کا آغاز ثابت ہوں گے: شہباز شریف
نجی ٹی وی فوکس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی اس ملاقات کے دوران پارٹی امور اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں سلمان رفیق ، سعد رفیق، جاوید لطیف ، محسن شاہنواز رانجھا، افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر، عرفان ڈوگر اور اشرف جٹ ، میاں عطاء مانیکا اور ذوالفقار بھٹی موجود تھے۔ شہباز شریف نے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کے جذبے کی تعریف و توصیف کی۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے اس ملاقات کے دوران کہا ہےکہ آٹھ فروری کے انتخابات پاکستان کی ترقی کا نقطہ آغاز ثابت ہوں گے۔