FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

کیا بانی پی ٹی آئی نے دی اکانومسٹ میں چھپا آرٹیکل خود تحریر کیا تھا؟

پاکستان تحریک انصاف کے واضح کر دیا ہے کہ اکانومسٹ میں چھپا آرٹیکل بانی پی ٹی آئی نے خود تحریر کیا تھا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا دی اکانومسٹ میں چھپا آرٹیکل اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کے ذریعے نہیں لکھا گیا۔ اس حوالے سے چلنے والی خبریں حقائق کے برعکس ہیں، حقائق کو درست انداز میں پیش نہیں کیا جا رہا۔
یاد رہے کہ عمران خان ان دنوں اڈیالہ جیل میں اسیر ہیں، جیل حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ برطانوی جریدے میں شائع ہونے والا عمران خان کا آرٹیکل ان کی اپنی تحریر نہیں۔ آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان کی بیرک کو انتہائی سکیورٹی زون قرار دیا گیا ہے جس کی 24گھنٹے سکیورٹی کیمروں، جیل سٹاف اور دیگر خفیہ آلات سے مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔
Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »