چیئرمین پی سی بی کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے ان سے پوچھا جائے گا:مرتضیٰ سولنگی
چیئرمین پی سی بی کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے ان سے پوچھا جائے گا:مرتضیٰ سولنگی
وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی تقرری نگران حکومت کا کام نہیں‘ پی سی بی کے موجودہ چیئرمین ماضی میں بھی اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں، ان کی کارکردگی کا بھرپور جائزہ لیاجارہاہے۔
سینیٹ میں ایک اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت پی سی بی کے چیئرمین کی کارکردگی کا مکمل طور پر جائزہ لے رہی ہے۔ ان کے اختیارات کا بھی مکمل طورپر محاسبہ ہوگا اور انہیں جوابدہ ہونا پڑے گا ان سے ٹیم کی کارکردگی کے متعلق پوچھاجائے گا۔ نگران حکومت کے درمیان بڑا فیصلہ وہ نہیں کرسکتے۔ چیئرمین پی سی بی کے الیکشن کا بھی موجودہ حکومت نے حکم دیا ہے کچھ چیزیں التواء کا شکار ہیں جلد بہتری ہوگی۔