سال 2024ء کا پہلا بچہ کہاں پیدا ہوا، بیٹا ہوا ہے یا بیٹی ہوئی ؟ جانیے
سال 2024ء کا پہلا بچہ کہاں پیدا ہوا، بیٹا ہوا ہے یا بیٹی ہوئی ؟ جانیے
نئے سال 2024ء کا پہلا بےبی جھنگ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پیدا ہوا۔
سٹی 42 نیوز کے مطابق جھنگ کے ڈی ایچ کیو میں داخل سائرہ بی بی کے ہاں سالِ نو کا آغاز ہوتے ہی بیٹی کی پیدائش ہوئی،وہ اس سے قبل دو بیٹوں کی والدہ ہیں۔ انہوں نے بیٹی کی پیدائش کو اپنے لئے اور اپنے گھرانے کے لئے خوش قسمتی اور سعادت کا باعث قرار دیا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ بیٹی کی پیدائش سے ان کی نئے سال کی خوشی دو چند ہو گئی جبکہ نئے سال کے آغاز پر بیٹی کے آنے سے اس معصوم روح کی آمد کی خوشی دوگنا ہو گئی۔