کیاتعلیمی اداروں میں مزید چھٹیاں ہوگی؟ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا اہم بیان سامنے آ گیا
نجی ٹی وی چینل فوکس نیوز کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق کوئی فیصلہ ابھی فی الحال نہیں کیا، مجھے تنقید سے کسی قسم کا کوئی فرق نہیں پڑتا، تنقید کرنےوالوں کی اپنی چوائس ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ موسم کی شدت کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کئے جانے کا امکان ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہاکہ لاہور میں ای رجسٹری سنٹر نے ورکنگ شروع کردی ہے،پورے پنجاب میں کسی بھی جگہ مینوئل رجسٹری نہیں ہو رہی،ای رجسٹری سے رشوت کی تمام شکایات پر قابو پا لیا جائے گا۔