FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

بجلی کے بحران میں شدت ،ہر 1گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ کی وجہ سامنے آ ہی گئی

بجلی کے تازہ ترین  بحران میں شدت اور لیسکو ریجن میں ہر 1گھنٹے بعد بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سامنے آ چکی ہے ۔”جیو نیوز ” کے مطابق گڈوپاورپلانٹ سسٹم میں واپس نہ آسکا جس سے بجلی کا بحران شدید ہوگیا۔این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق لیسکو سمیت تمام ڈسکوز میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ گھنٹوں تک پھیل گئی ہے اور لیسکو ریجن میں ہر ایک گھنٹے بعد بجلی کی غیر اعلانیہ بندش جاری ہے۔
لیسکو کا شارٹ فال ایک ہزار میگاواٹ سےبڑھ گیا اور صرف1500 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے، بند پاور پلانٹس آج بھی نہیں چلائے جا سکے، ان پاور پلانٹس میں تھرمل اور کوئلے والے پاور پلانٹس شامل ہیں۔
دوسری جانب ترجمان پاور ڈویژن کا بتانا ہےکہ شدید دھند کے باعث گڈو کے قریب این ٹی ڈی سی کی ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کرگئی تھی، دھند کی وجہ سے 550 اور 220 کے وی کی لائنوں کو نقصان پہنچا تھا، ٹرپنگ سے 500 کے وی کے سرکٹ بریکر کو بھی نقصان پہنچا تھا۔
گڈو سوئچ یارڈ کے سرکٹ بریکر کوپہنچنے والے نقصانات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »