باون سال حکومت کرنے کے بعد ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوم اقتدار سے برطرف
باون سال حکومت کرنے کے بعد ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوم اقتدار سے برطرف
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق مارگریتھ نے نئے سال کی تقریب سے خطاب کے دوران اقتدار سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔
ملکہ مارگریتھ نے خطاب میں کہا کہ 14جنوری کو اقتدار اپنے بیٹے شہزادہ فیڈرک کو منتقل کردوں گی۔اقتدار چھوڑنے کا یہ فیصلہ 2023 کے آغاز میں کمر کی ہونے والی سرجری کے بعد کرلیا تھا۔
خطاب کے دوران ملکہ مارگریتھ نے کئی سال تک ان کی حمایت کرنے کے لیے ڈنمارک کے عوام کا بہت شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ مارگریتھ نے 1972 میں اپنے والد کنگ فریڈک کی موت کے بعد حکومت سنبھالی تھی۔ 83 سال کی ملکہ نے ڈنمارک پر 52 سال مسلسل حکومت کی۔
رپورٹس کے مطابق ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ برطانوی ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد یورپ کی واحد اکلوتی ملکہ ہیں۔