FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

ہارٹ اٹیک اور پینیک اٹیک میں کیا فرق ہوتا ہے؟تفصیل جانئے

ہارٹ اٹیک اور پینیک اٹیک میں کیا فرق ہوتا ہے؟تفصیل جانئے

ہارٹ اٹیک اور پینیک اٹیک میں کیا فرق ہوتا ہے؟تفصیل جانئے

ہارٹ اٹیک اور پینیک اٹیک میں کیا فرق ہوتا ہے؟تفصیل جانئے

ہارٹ اٹیک اور پینک اٹیک کی علامات میں فرق
ہارٹ اٹیک دل کی ایک بیماری ہے جس میں دل کے کسی ایک حصے کی خون کی فراہمی رک جاتی ہے جس کے باعث سینے میں شدید درد ہوتا ہے اور جکڑن کا احساس ہوتا ہے۔
• ہارٹ اٹیک کیسے ہوتا ہے؟
ہمارے دل کو خون فراہم کرنے والی شریانیں، کورونری آرٹریز (Coronary Arteries) میں مختلف وجوہات کی وجہ سے چکنائی (cholestrol) جم جاتی ہے. جس جگہ یہ چکنائی جم جائے وہاں سے خون بہت کم گزر پاتا ہے اور وقت کے ساتھ وہاں سے خون گزرنے کی بجائے جمنا شروع ہو جاتا ہے۔ یہ خون کا لوتھڑا متعلقہ شریان کو مکمل طور پر بند کر دیتا ہے اور دل کے اس حصے کو توانائ اور آکسیجن کی فراہمی رک جاتی ہے۔ دل کا کام ایک پمپ کی طرح مسلسل سکڑنا اور پھیلنا ہے، اس کام کے ذریعے دل اپنے چار خانوں میں موجود خون اپنے ساتھ لگی نالیوں/شریانوں میں پمپ کرتا ہے! دل سے نکلنے والی بہت سی نالیوں میں سے چند نالیاں ایسی ہوتی ہیں جو خود واپس دل میں داخل ہو جاتی ہیں اور دل کو خون فراہم کرتی ہیں! سو اگر ان نالیوں یا شریانوں میں خون جمنا شروع ہو جائے گا تو دل کو خون نہیں پہنچے گا اور دل کا کام اثر انداز ہو گا!اور جب دل ایک ایسے مرحلے سے گزرتا ہے کہ جب اس کو ملنے والے خون کی مقدار بہت ہی کم ہو جاتی ہے تو دل ایک سخت درد کی کیفیت سے گزرتا ہے، جسے ہارٹ اٹیک کہتے ہیں!
• ہارٹ اٹیک کی علامات کیا ہیں؟
» ہارٹ اٹیک کی سب سے اہم اور عام علامت سینے میں جکڑن کے ساتھ شدید درد ہے جو اوپر گردن اور جبڑے کی جانب اور بائیں بازو کی طرف جاتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ اور یہ درد بعض مریضوں میں کمر کی جانب بھی جاتا محسوس ہوتا ہے اس کا دورانیہ 30 منٹ سے زیادہ ہوتا ہے۔
» ٹھنڈے پسینے آنا
» سانس کا پھولنا
» دل کی دھڑکن تیز ہونا
» دل کی دھڑکن خود کو محسوس ہونا
» بدہضمی، قے اور متلی کا احساس ہونا
» چکر آنا اور بے ہوش ہو جانا
• کن افراد کو ہارٹ اٹیک ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے؟
» ہائ بلڈ پریشر کے مریض
» 45 سال سے زیادہ عمر کے افراد
» موٹاپے کے مریض
» شوگر کے مریض
» مرد حضرات
» سگریٹ نوشی کرنے والے افراد
» جن افراد کے خون میں کولیسٹرول/چکنائی کی مقدار زیادہ رہتی ہو
» جن افراد کے خاندان میں دل کا مرض عام ہو
» وہ افراد جو ورزش نہ کرتے ہوں
• ہارٹ اٹیک کی علامات ظاہر ہوں تو کیا کرنا چاہیے؟
سب سے پہلے وقت ضائع کیے بغیر مریض کو بالکل سیدھا لٹا دیں
اور پھر اس کی زبان کے نیچے Angised کی ایک گولی رکھ دیں
مریض کو فوراً قریبی ہسپتال یا کلینک پہنچایا جائے اور مریض سے کہیں کہ وہ چلنے سے گریز کرے۔ مریض کا ای سی جی (ECG) ٹیسٹ کروائیں اور ڈاکٹر کو دکھائیں۔
• ہارٹ اٹیک کا علاج کیا ہے؟
ہارٹ اٹیک میں دل کے پٹھوں کو ناقابل تلافی نقصان ہوتا ہے۔ لہٰذا اس کا علاج اس پر منحصر ہے کہ دل کو کتنا نقصان ہوا ہے۔ اگر مریض کو بروقت ہسپتال پہنچا دیا جائے تو صرف ادویات ہی علاج کے لیے کافی ہوتی ہیں۔ تاہم اگر مرض زیادہ شدید ہو تو آلات کے ذریعے سے دل کی شریانوں کو کھولا جاتا ہے (Angioplasty) یا پھر متعلقہ شریان میں ایک سپرنگ نما آلہ (Stent) لگایا جاتا ہے تاکہ شریان دوبارہ بند نہ ہو۔ اگر یہ علاج ناکافی ہو تو آپریشن کے ذریعے رکاوٹ کی جگہ سے ہٹ کر خون کی سپلائی کے لیے متبادل راستہ بنایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مریض کو ادویات بھی مستقل طور پر لینا ہوتی ہیں۔
• ہارٹ اٹیک اور عام دل کے درد میں کیا فرق ہے؟
عام دل کا درد یعنی انجائنا (Angina) عام طور پر 30 منٹ سے زیادہ نہیں ہوتا اور آرام کرنے پر کم ہو جاتا ہے جب کہ ہارٹ اٹیک کا درد آرام کرنے سے کم نہیں ہوتا اور وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا جاتا ہے۔
انجائنا کا درد زیرِ زبان Angised کی گولی رکھنے سے کم ہو جاتا ہے جب کہ ہارٹ اٹیک کا درد کم نہیں ہوتا۔ اس کا دورانیہ 30 سے زیادہ ہوتا ہے۔
« علامات ظاہر نہ ہوں لیکن ہارٹ اٹیک ہو جائے »
ایسا عام طور پر بوڑھے افراد میں یا شوگر کے مریضوں میں ہوتا ہے کہ علامات مکمل طور غائب ہوں یا جزوی طور پر ظاہر ہوں لیکن ہارٹ اٹیک کے باعث مریض دم توڑ جائے۔ تاہم یہ کسی بھی عمر کے افراد میں ہو سکتا ہے۔ اسے خاموش ہارٹ اٹیک (Silent Heart Attack) کہا جاتا ہے۔
« علامات واضح ہوں لیکن ہارٹ اٹیک نہ ہو »
بعض اوقات شدید ٹینشن۔ پریشانی۔انزاٸٹی اور بے چینی کے باعث اچانک سینے میں شدید درد ہوتا ہے اور ٹھنڈے پسینے آنے لگتے ہیں۔ یہ نفسیاتی مسئلہ ہے جسے پینک اٹیک (Panic Attack) کہتے ہیں۔ پینک اٹیک میں مریض کی ECG/ ایکو۔دل کی کارکردگی دکھانے والی رپورٹ نارمل ہوتی ہے جب کہ ہارٹ اٹیک میں ECG خراب واضح ہوتی ہے۔ایسے لوگوں کو انڈرال تجویز کی جاتی ھے۔ان کو ھر دوسرے تیسرے دن جعلی دل کی تکلیف ھوتی ھے۔روز ایمرجنسی کی طرف دوڑیں لگاتے ھیں لیکن ٹیسٹوں میں کچھ نھیں اتا۔ ایسے کیس سکاٸٹریسٹ ڈاکٹر ڈیل کرتے ھیں
« ہارٹ اٹیک اور دل کی دیگر بیماریوں سے بچنے کے اصول »
» بلڈ پریشر کو ادویات کی مدد سے قابو میں رکھیں
» چکنائ اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں۔
» کھانے میں نمک کا استعمال کم کریں
» سگریٹ نوشی اور شراب نوشی نہ کریں
» روزانہ ورزش کریں اس طرح کبھی خدانخواستہ آپ کے دل کو خون پہنچانے والی کوئی نالی کسی جگہ بند ہو بھی جائے تو اور بہت سی ساتھ پڑی نالیاں جو دل تک جاتی ہیں وہ ورزش کرنے کی وجہ سے کھل چکی ہوتی ہیں، لہذا کبھی مسئلہ ہو بھی تو ہمارا جسم، ہمارا دل متبادل راستہ اختیار کر لیتا ہے، بشرطیکہ ہم ورزش کریں!
» سال میں کم از کم تین بار کولیسٹرول چیک کروائیں اور روٹین چیک اپ کروائیں
» وقت پر سوئیں اور مکمل نیند کریں
» اپنا وزن بڑھنے نہ دیں
» خود کو پریشانیوں سے آزاد رکھیں
Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »