کرسمس پرغیر ضروری کالز کی وجہ سے جان خطرے میں پڑ سکتی ہے؟وجہ جانیے
کرسمس پرغیر ضروری کالز کی وجہ سے جان خطرے میں پڑ سکتی ہے؟وجہ جانیے
لندن (پی اے) این ایچ ایس انگلینڈ نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ پرانی دوا ہی دوبارہ لینا چاہتے ہیں تو کرسمس کی تعطیلات سے قبل ہی ایسا کرلیں۔ایسا نہ کیا تو غیر ضروری کالز کیو جہ سےآپ کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے ۔ کال سینٹر کا کہنا ہے کہ اسے گزشتہ سال اس سے پہلے والے سال کے مقابلے میں معمول کی پرسکرپشنز کے بارے میں 20 فیصد زیادہ کالز موصول ہوئیں، طویل عرصے سے بیمار مریض عام طورپر ایک ہی دوا لے رہے ہوتے ہیں اور کرسمس سے قبل جی پیز کے پاس تازہ سٹاک نہ آنے کی صورت میں انھیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
“جنگ ” کے مطابق سروس کے سربراہ نے متنبہ کیا ہے کہ 111پرغیر ضروری کال کی صورت میں کرسمس پر لوگوں کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ سروس کے ڈائریکٹر ڈین اینس ورتھ نے بتایا کہ ایک ہی دوا بار بار لکھوانے کی بہت زیادہ درخواستوں کی صورت میں مریضوں کی جان خطرے میں پڑسکتی ہے۔ سروس پہلے ہی کام کے دباؤ میں ہے اور چند برسوں سے دیکھنے میں آرہا ہے کہ بینک ہالی ڈے اور دوسری تعطیلات کے موقع پر روزمرہ استعمال کی دوائیں جمع نہ کرنے والوں کی جانب سے دواؤں کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں بینک ہالی ڈے کے موقع پر کال وصول کرنے والوں نے ایک ہی دن میں2,000 سے زیادہ کالز وصول کیں، بعض حقیقی معنوں میں بیمار افراد ہر سیکنڈ پر کال کر رہے تھے جبکہ انتہائی خطرناک صورت حال کے شکار لوگوں کی کالز کی وجہ سے پرسکرپشنز کی درخواستوں پر عملدرآمد سست روی کا شکار رہا۔ آئنس ورتھ کا کہنا ہے کہ ہر سال کرسمس کے موقع پر غیر ضروری کالز کی شرح بڑھ جاتی ہے۔