FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

چینی سفارتخانے نے ویزہ کی درخواست دینے والے پاکستانیوں کو بڑی سہولت دے دی

ڈیلی پاکستان کے مطابق اسلام آباد میں واقع چینی سفارتخانے نے ویزہ کی درخواست دینے والے پاکستانی شہریوں کو فنگرپرنٹس سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق چینی سفارتخانے کی طرف سے اپنی ویب سائٹ پر ایک آفیشل نوٹس پوسٹ کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جو پاکستانی شہری ایم، ایل (گروپ)، کیو اور سی ویزا کیٹیگریز میں سنگل یا ڈبل انٹری ویزہ درخواست دیں گے ان کے فنگرپرنٹس نہیں لیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فنگرپرنٹس سے استثنیٰ کی یہ سہولت 31دسمبر 2024ءتک برقرار رہے گی۔ نوٹیفکیشن میں پاکستانی شہریوں کو یہ سہولت دیئے جانے کی کوئی خاص وجہ بیان نہیں کی گئی۔ہر سال ہزاروں پاکستانی مختلف مقاصد کے لیے چین کا سفر کرتے ہیں۔ فنگر پرنٹس سے استثنیٰ کی اس سہولت کے سبب انہیں سفر میں آسانی ہو گی۔
Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »