پاکستان میں آزاد اور منصفانہ الیکشن کی حمایت کرتے رہیں گے: امریکا
امریکا نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون پر شراکت کے ہمیشہ منتظر ہیں، پاکستان میں آزاد اور منصفانہ الیکشن کی حمایت کرتے رہیں گے۔
امریکہ کے دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان امریکا کا ایک بڑا غیر نیٹو اتحادی اور پارٹنر ہے، پاکستانی آرمی چیف نے امریکا کے فوجی اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان سے دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی پربڑے اہم بات چیت ہوئی۔
میتھیو ملر نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم پاکستانی سیاسی جماعتوں سے متعلق کوئی رائے نہیں رکھتے، ہم تمام سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں جن کو پاکستانی عوام منتخب کرتے ہیں، پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی حمایت جاری رکھیں گے، ہماری دو طرفہ بات چیت ہمیشہ ہی جاری رہتی ہے۔
stroup xyandanxvurulmus.nTVRXD2JkUbJ