FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

میقات کسے کہتے ہیں؟

مِیقات: اُس جگہ کو کہتے ہیں کہ مَکَّۂ مُعَظَّمہ زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماً جانے والے آفاقی کو بِغیراِحرام وہاں سے آگے جانا جائز نہیں، چاہے تجارت یا کسی بھی غرض سے جاتاہو، یہاں تک کہ مَکَّۂ مکرَّمہ زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماً کے رہنے والے بھی اگر مِیقات کی حُدُود سے باہَر (مَثَلاً طائِف یا مدینہ مُنَوَّرَہ) جائیں تو اُنھیں بھی اَب بِغیر اِحرام مَکَّۂ پاک زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماً آنا ناجائز ہے۔
میقات پانچ ہیں
ذُوالْحُلَیْفَہ: مدینہ شریف سے مَکَّۂ پاک کی طرف تقریباً10 کلومیٹر پر ہے جو مدینۂ مُنَوَّرَہ زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماً کی طرف سے آنے والوں کے لئے ’’ مِیْقات ‘‘ ہے۔ اَب اِس جگہ کانام ’’ اَبیارِ علی ‘‘ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم ہے۔
ذَاتِ عِرْق: عراق کی جانب سے آنے والوں کے لئے مِیْقات ہے۔
یَلَمْلَم: یہ اہلِ یمن کی مِیْقات ہے اور پاک و ہندوالوں کیلئے مِیْقات یَلَمْلَم کی مَحاذات ہے۔
جُحْفَہ: ملکِ شام کی طرف سے آنے والوں کیلئے مِیْقات ہے۔
قَرْنُ الْمَنازِل: نجد (موجودہ رِیاض) کی طرف سے آنے والوں کے لئے مِیْقات ہے۔ یہ جگہ طائِف کے قریب ہے۔

میقات اور حدودِ حرم کا فرق اگر سمجھ لیں تو آسانی ہوگی۔
میقات ایک وسیع و عریض علاقہ پر ہے جو مکہ کے چاروں طرف ہے۔ جبکہ حدودِ حرم میقات کے اندر ہے۔
نیچے دی گئی تصویر سے بآسانی سمجھ میں آجائے گا۔
پیلا رنگ میقات سے باہر علاقہ ظاہر کرتا ہے جبکہ ہرا رنگ میقات کے اندر کا علاقہ ظاہر کرتا ہے۔ ہرے رنگ کے اندرجامنی رنگ حدودِ حرم کو ظاہر کرتا ہے۔
جو لوگ میقات سے باہر رہتے ہیں انہیں آفاقی کہتے ہیں جیسے ہم پاکستانی۔ہم جب بھی حج و عمرہ کی نیت سے پاکستان سے مکہ جائیں گے تو میقات میں داخلے سے پہلے احرام باندھنا اور نیت کرنا ضروری ہے اس کے بغیر جائیں گے تو دم ہوگا۔
اب جو لوگ پہلے سے ہی میقات کے اندر رہتے ہیں انہیں اگر حج و عمرہ کی نیت سے مکہ جانا ہے تو وہ چاہیں تو اپنے گھر سے ہی احرام باندھ کر اور نیت کرکے نکلیں یا حدودِ حرم یعنی جامنی رنگ کے علاقے سے قبل احرام لازمی باندھیں اور نیت کریں۔ اس کے بغیر جائیں گے تو انہیں بھی دم دینا ہوگا۔
جبکہ جو لوگ جامنی علاقے یعنی حدودِ حرم کے اندر رہتے ہیں جیسے وہاں کے مستقل رہائشی ہوں یا ہم پاکستانی ایک عمرہ کرنے کے بعد چند دن مکہ میں رہائش رکھتے ہیں ہم اگر دوسرا عمرہ کرنا چاہیں تو ہمیں احرام باندھنے کے لیے حدود حرم سے باہر جانا پڑے گا

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »