دھاماسہ بوٹی کو انگریزی میں فگونیا عربیکا کہا جاتا ہے، ایک پودا ہے جو روایتی طور پر ادویات میں استعمال ہوتا رہا ہے، خاص طور پر آیوروید اور روایتی جنوبی ایشیائی اور مشرق وسطیٰ کی لوک ادویات میں اس کو بے حد مفید جڑی بوٹی مانا جاتا ہے۔
دھماسہ بوٹی کانٹے دار جڑی بوٹی ہے۔ ڈاکٹر بلقیس نے اس بوٹی کو استعمال کرنے کا طریقہ بتایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موٹے فلالین کے کپڑے میں اس جڑی بوٹی کو ڈال کر باندھ لیں اور کسی بٹے سے بوٹی کو کوٹیں اور اس کا پاؤڈر بنا لیں۔ اس کو گرائینڈ نہ کریں کیونکہ اس سے مشین خراب ہوسکتی ہے۔ باریک پیس کر پاؤڈر کی شکل میں استعمال کریں۔
استعمال کا طریقہ
ڈاکٹر بلقیس نے بتایا کہ یہ ہر بیماری حتیٰ کے کالے کینسر کے خلاف بھی موثر ہے۔ اس میں گائے کے دودھ سے بنا خالص گھی اتنا ڈالیں کہ اس کی گولیاں بنانا آسان ہوجائے اور پھر 5 ملی گرام جتنا لے کر دن میں 2 بار صبح شام کھائیں۔ اس سے تمام بیماریاں جسم سے خود بخود نکل جائیں گی۔ یہ موٹاپے سے لے کر کینسر تک ہر مرض میں شفا دینے والی جڑی بوٹی ہے
دھماسہ بوٹی کے فائدے
دھماسہ بوٹی جسم کو انفیکشن، گٹھیا اور آنتوں کی سوزش جیسی بیماریوں سے نجات دینے کے علاوہ تیز بخار میں کمی لاتی ہے، پیشاب کے امراض میں مبتلا لوگوں کے لئے فائدہ مند ہے۔ جلدی انفیکشن اور کھانسی اور دمے کے علاوہ کینسر کے مہلک خلیات کو بھی ختم کرتی ہے۔
موٹاپے کا بہترین علاج آپ بھی جانئے
Previous Post
یورپ میں برڈ فلو پھیل گیا اب تک کتنی اموات ہو چکی