غزہ جنگ میں ابتک کتنے اسرائیلی فوجی ہلاک اور کتنے معذور ہوچکے
ایک اسرائیلی نیوزپیپر کے مطابق اسرائیلی محکمہ دفاع نے 2 ہزار سے زیادہ فوجیوں کے معذور ہونےکی تصدیق کر دی ہے۔
اسرائیلی اخبار کی شائع کی گئی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 5 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 58 فیصد سے زیادہ شدید زخمی ہیں اور ان کی حالت بہت زیادہ خراب ہے۔
اسرائیلی وزارت دفاع کے سربراہ نے اخبار کو یہ بھی بتایا کہ ہمیں اس سے پہلے کبھی اس طرح کی صورت حال کا سامنا نہیں کرنا پڑا، زخمی فوجیوں کے ہاتھوں اور ٹانگوں میں شدید ترین زخم آئے ہیں اور بہت سے ایسے ہیں جن کے ہاتھ اور پاؤں کاٹنے زخموں کی وجہ سے کاٹنے پڑے ہیں۔
اسرائیلی وزارت دفاع کے حکام نے یہ بھی بتایا کہ7 فیصد فوجی شدید نفسیاتی دباؤ کا شکار ہو چکے ہیں اور ہمیں اس بات کا بخوبی اندازہ ہےکہ ایسے فوجیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔
دوسری جانب یہ بات بھی واضح رہے کہ اسرائیلی جارحیت میں 7 اکتوبر سے اب تک غزہ کے شہدا کی تعداد 18 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔