FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

طلبا نے وقت سے پہلے امتحانی پرچے واپس لینے پر حکومت کے خلاف مقدمہ کر دیا

طلبا نے وقت سے پہلے امتحانی پرچے واپس لینے پر حکومت کے خلاف مقدمہ کر دیا

طلبا نے وقت سے پہلے امتحانی پرچے واپس لینے پر حکومت کے خلاف مقدمہ کر دیا

طلبا نے وقت سے پہلے امتحانی پرچے واپس لینے پر حکومت کے خلاف مقدمہ کر دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ سنیانگ کالج کا ہے جو کہ جنوبی کوریا میں واقع ہے جہاں داخلے کا امتحان دینے کے لیے آئے طلبا سے نگران نے پرچہ طے شدہ وقت سے 90 سیکنڈ پہلے ہی لے لیا۔
سنیانگ کالج کا داخلہ امتحان ملک بھر میں بہت زیادہ بدنام ترین مانا جاتا ہے جو کہ بہت زیادہ لمبا اور مشکل ہوتا ہے جبکہ اس امتحان کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کے نتائج نہ صرف طلباء کے کالج میں تقرریوں کو طے کرتے ہیں بلکہ ان کے کیریئر سے متعلق بہترین آپشنز اور مضبوط تعلقات کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔
بس یہی وجہ ہے کہ طلبا اور ان کے اہلخانہ اس امتحان کو بہت اہم سمجھتے ہیں اور امتحان کا ایک ایک سیکنڈ قیمتی گنا جاتا ہے۔ 8 گھنٹے پر مبنی اس امتحان کے دوران جنوبی کوریا اپنی فضائی حدود تک کو بند کر دیتا ہے تاکہ اس امتحان کے دوران کسی قسم کی توجہ طلبا کی بٹ جائے۔ انہی باتوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے طلبا نے زندگی کے اس اہم ترین امتحان میں خلل پیدا کئے جانے پر حکومت پر مقدمہ دائر کر کے لاکھوں ڈالرز پر مبنی زرتلافی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ طلباء کی توجہ صرف امتحان پر ہی مرکوز رکھنے کے لیے اسٹاک مارکیٹ بھی تاخیر سے فعال ہوتی ہے۔ لہٰذا استاد کی جانب سے ڈیڑھ منٹ قبل امتحان ختم کرنا سنگین قسم کے  نتائج پیدا کرسکتا ہے۔
Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »