FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

دنیا کے چند حیران کن مقامات جانئے اس تحریر میں

دنیا کے چند حیران کن مقامات جانئے اس تحریر میں

دنیا کے چند حیران کن مقامات جانئے اس تحریر میں

دنیا کے چند حیران کن مقامات جانئے اس تحریر میں

دوستو اللہ کریم نے اس دنیا کو بہت ہی خوبصورت بنایا ہے اس کے قدرت کے مختلف نشانات دیکھ کر انسان حیران رہ جاتا ہے بلکہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے جیسا کہ مٹی ایک ہی قسم کی ہے۔ ہر جگہ پر بیج کوئی بھی ڈال دیں اس میں ہمیشہ ہر بیج کے مطابق پھل،سبزیاں اور پھول نکل آتے ہیں اسی طرح کبھی اچانک سے پتھر ٹوٹ جائے تو اس میں سے کیڑا نکلتا اور ہماری عقل ہم سے سوال کرتی کہ اس کو کھانا کہاں سے ملتا تھا بھئی اللہ پہنچاتا تھا اسی لئے تو وہ زندہ ہے دوستو اللہ اپنی کامل قدرت سے وقت پر سورج طلوع کرتا اور وقت پر غروب لیکن ہم آج آپ کو مزید حیران کرنے والے ہیں کہ دنیا میں کچھ جگہیں ایسی بھی ہیں جہاں کئی کئی دن سورج غروب نہیں ہوتا اور کئی جگہوں پر سورج کئ کئی دن طلوع نہیں ہوتا آئیے تحریرکی طرف بڑھتے ہیں۔۔۔۔

کینیڈا

دوستو یہ شمالی امریکہ کا ایک ملک کینیڈا ہے جس میں ایک علاقہ ایسا ہے، جہاں ان کے دن اور رات کے درمیان بہت زیادہ  فرق ہے۔ اپنے یونیک موسم کی وجہ سے نوناوت شہر کی آبادی بہت کم ہے۔ دوستو  یہ علاقہ دنیا کے سب سے کم آبادی والی جگہوں میں شامل ہے۔ یہاں صرف 3000 لوگ رہتے ہیں۔ یہاں صرف کشتی یا جہاز کے ذریعے ہی جایا جا سکتا ہے۔ نوناوت میں دو ماہ تک 24 گھنٹے مسلسل سورج طلوع رہتا ہے۔ یعنی بالکل بھی رات نہیں ہوتی۔ اس کے بالکل الٹ سردیوں کے موسم میں سورج تقریباً ایک ماہ تک طلوع ہی نہیں ہوتا ہے۔ ان دنوں اس شہر میں مکمل اندھیرا یعنی رات رہتی ہے۔ شاید اس کے عجیب و غریب موسم کی وجہ سےہی ہے کہ کینیڈا کے اس شہر کی آبادی تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے۔

الاسکا

دوستو یہ امریکہ کی ریاست الاسکا کا علاقہ بیرو ہے ۔یہاں سورج مئی کے آخر سے جولائی کے آخر تک غروب نہیں ہوتا۔ اسی طرح نومبر کے 30 دنوں میں سورج نظر نہیں آتا۔ اس کے علاوہ، بھی اس علاقے کی خوبصورتی یہاں آنے والوں کیلیے کشش کی وجہ ہے اگر آپ جون یا نومبر میں یہاں تشریف لائیں تو آپ کو ایک شاندار تجربہ حاصل ہو سکتا ہے۔  اس کے برف سے ڈھکے پہاڑ چیری کی طرح ہیں۔ لہذا، آپ کا یقینا  یہاں اچھا وقت گزرے گا۔

آئس لینڈ

دوستو اسکینڈینیویا سے تھوڑا دور، ایک اور مشہور تفریحی اور  سیاحتی مقام ہے: آئس لینڈ یہ برطانیہ کے بعد سب سے بڑا یورپیئین آئی لینڈ  ہے۔ یہ اتنی صاف اور ٹھنڈی جگہ ہے کہ آئس لینڈ میں مچھر بالکل نہیں ہیں۔ اس کا نام شاید اس کے سرد موسم کی وجہ سے آئس لینڈ رکھا گیا ہے۔ یہاں جون میں سورج غروب نہیں ہوتا…. جی ہاں …. جبکہ گرمیوں کے دوسرے مہینوں میں راتیں کسی بھی چیز سے زیادہ مزیدار ہوتی ہیں۔ صاف آسمان بے شمار روشن ستاروں سے ٹمٹماتا رہتا ہے۔ اگر آپ کو ایسی خوبصورت راتیں پسند ہیں، تو آئس لینڈ بہترین جگہ ہے۔ اگرچہ پورے آئس لینڈ کا موسم تقریباً ایک جیسا ہے، پھر بھی اس کے جنوبی حصے شمالی علاقوں سے زیادہ گرم ہیں۔

ناروے

دوستو یورپئین ملک سویڈن کے مغرب میں، قدیم وائکنگ جنگجوؤں کا ملک، ناروے واقع ہے۔ اسے ‘آدھی رات کے سورج کی سرزمین’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ کوئی آدھی رات کو بھی آسمان پر چمکتا ہوا سورج دیکھ سکتا ہے۔ حقیقت کے طور پر، یہاں سورج مئی سے جولائی کے آخر تک تقریباً 75 دنوں تک غروب نہیں ہوتا ہے۔ درحقیقت سوالبارڈ میں سورج 10 اپریل سے 23 اگست تک چمکتا رہتا ہے۔ جبکہ یہی سورج سردیوں کے دوران نہر ہی نہیں آتا ہے۔ یہ خطہ یورپ کے سب سے زیادہ آبادی والے علاقوں میں سے ہے۔ اگر آپ موسم گرما میں یہاں وزٹ کرنا چاہ رہے ہیں، تو یقینی طور پر آپ کو حیران کر دینے والے مناظر کی کثرت ملے گی۔ آپ اندھیرے کے خوف کے بغیر موسم گرما کی دھوپ میں سارا دن سفر اور مزے کر سکتے ہیں۔ ناروے کو دنیا کا آٹھواں خوشحال ملک سمجھا جاتا ہے۔

روس

دوستو آئیے زرا یورپ سے باہر  روس کی سیر کرتے ہیں۔۔شمالی روس میں، موسم گرما کے دوران، مئی کے درمیان  سے جولائی کے درمیان تک تقریباً 2 ماہ تک سورج چمکتا ہے۔ اس مرحلے کی راتیں سفید راتوں کے نام سے مشہور ہیں۔ دوسری طرف اس خطے میں 2 دسمبر سے 11 جنوری تک سورج طلوع نہیں ہوتا۔ یہ تقریباً 40 دنوں کی طویل رات کی طرح ہے۔ سردیوں میں اس خطے کا درجہ حرارت -36 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔

تو دوستو یہ تھے دنیا کے وہ پانچ مقامات جہاں کچھ دن مسلسل سورج طلوع نہیں ہوتا اور کچھ دن سورج غروب نہیں ہوتا…. 

تحریر: عمرمختار

 

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »