2023 میں کتنے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری کئے گئے تفصیل جانئے
مصطفیٰ جمال قاضی جو کہ ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس پاکستان ہیں نےکراچی پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سال 2023 ءمیں اب تک رپورٹس کے مطابق 65 لاکھ پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔جبکہ 2027 ءسے پاکستان میں ای پاسپورٹ لازمی جاری کر دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
“جنگ ” کے مطابق ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ حالیہ رائج مشین ریڈایبل پاسپورٹ کو ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا کام جاری ہے جس کے لیے نیا سسٹم آئندہ 6 سے 7 ماہ میں انسٹال کردیا جائے گا جبکہ 2027 میں ای پاسپورٹ لازمی ہو جائے گا۔ پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا مسئلہ حل کرلیا گیا ہےپرنٹنگ کے لیے درکار لیمینیشن پیپر کی وافر مقدار حاصل کرلی گئی ہے جس کے بعد پاسپورٹ کا اجراء معمول پر آگیا ہے۔