FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

بھارت میں بھی کوروناکے نئے مریضوں کی تشخیص پابندیاں عائد

بھارت میں بھی کوروناکے نئے مریضوں کی تشخیص پابندیاں عائد

بھارت میں بھی کوروناکے نئے مریضوں کی تشخیص پابندیاں عائد

بھارت میں بھی کوروناکے نئے مریضوں کی تشخیص پابندیاں عائد

بھارت کی ریاست کیرالہ میں ایک مرتبہ پھر کورونا کی وباء پھر سے پھوٹ چکی ہے جس کے باعث حکومت نے پھر سے پابندیاں نافذ کردی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق زیادہ تر مریضوں میں نئے ویرینٹ جے این ون پایا گیا ہےجس کے بعد سے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور حکومت نے کئی پابندیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔کیرالہ کی حکومت نے60 سال سے زائد عمر کے افراد پر ماسک لگانا لازمی قرار دیدیا، کیرالہ کی ریاستی حکومت نے 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کہا ہے کہ کھانسی، بخار اور فلو جیسی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر ہسپتال سے رجوع کریں اور چند روز تک ہجوم میں جانے سے گریز کریں۔اس کے علاوہ ریاستی سرحد پر نگرانی بڑھانے کے ساتھ ساتھ کورونا ٹیسٹ کی مہم بھی چلائی جائے گی جب کہ علامات اور مشتبہ کیسز کے حامل افراد کو لازمی طور پر ٹیسٹ کرانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ریاستی حکومت لوگوں کی نقل و حرکت اور اجتماع پر پابندی عائد کرنےپر بھی غور کر رہی ہے ۔بھارتی ریاست کیرالہ کی حکومت نے کہا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاہم حکومت ایک ایڈوائزری لارہی ہے جس میں مزید پابندیاں عائد کئے جانے کا امکان ہے۔
Previous Post
Next Post

Comments

twired

twired xyandanxvurulmus.nfwfXDJKq1Vs

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »