FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

گیس کے ستائے شہریوں کیلئے ایک اور پریشان کن خب

گیس کی لوڈشیڈنگ اور قیمتوں میں اضافے  کے ساتھ ساتھ لکڑی کے داموں کو بھی پر لگ گئے ایک ماہ کے دوران لکڑی کی فی من قیمت میں 400 روپے تک کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں گیس کے بحران کے بعد لکڑی بھی نایاب ہوگئی، 400روپے اضافے کے ساتھ فی من لکڑی 1400روپے من تک پہنچ گئی۔شہریوں کا کہنا کہ شدید سردی میں ایندھن کا حصول بہت مشکل ہو گیا ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کا پریشر بہتر بنانے کے لئے حکومت کو اقدامات کرنے چاہئے تاکہ ان کی مشکلات کم ہو سکیں۔

دوسری طرف لکڑی فروش کہتے ہیں کہ لکڑی دیگر صوبوں سے لا کر فروخت کرتے ہیں مہنگی ٹرانسپورٹ پٹرول کی وجہ سے لکڑی کی فی من قیمت میں اضافہ ہوا۔یاد رہے کہ گیس کی سہولت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے چولہا جلانے کے لیے متعدد صورتوں میں لکڑی ہی جلانا پڑتی ہے جس کے اضافی نرخوں کا بوجھ صارفین کو نڈھال کررہا ہے۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »