FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

گوگل نے اسرائیلی فوج کے ساتھ ہاتھ ملا لیا، ملازمین سراپا احتجاج بن گئے

گوگل نے اسرائیلی فوج کے ساتھ ہاتھ ملا لیا، ملازمین سراپا احتجاج بن گئے

گوگل نے اسرائیلی فوج کے ساتھ ہاتھ ملا لیا، ملازمین سراپا احتجاج بن گئے

گوگل نے اسرائیلی فوج کے ساتھ ہاتھ ملا لیا، ملازمین سراپا احتجاج بن گئے

گوگل نے اسرائیلی فوج کے ساتھ گٹھ جوڑ کر لیا  ہے، ایک ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے پر ملازمین سراپا احتجاج بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو امریکی شہر سان فرانسسکو میں گوگل کے دفاتر کے باہر گوگل کے کارکنوں سمیت سیکڑوں افراد نے اسرائیل کے ساتھ ٹیک کمپنی کے منصوبے کے خلاف احتجاج کیا۔
گوگل نے اسرائیل کے ساتھ 1.2 بلین ڈالر کا معاہدہ کر لیا ہے، جس کے تحت گوگل اسرائیلی فوج اور حکومت کو کلاؤڈ سروسز فراہم کرے گا۔ جس پر گوگل ملازمین نے دیگر مظاہرین کے ساتھ مل کر سان فرانسسکو میں گوگل دفاتر کے سامنے کمپنی کے نمبس پروجیکٹ کے خلاف سخت احتجاج کیا۔
مظاہرین نے غزہ میں شہید ہونے والی سافٹ ویئر انجنیئر مائی عبید کے لیے خصوصی احتجاج کیا اور معاہدہ واپس لینے کا مطالبہ کیا، مائی عبید گوگل کے فنڈ سے چلنے والے کوڈنگ بوٹ کیمپ، غزہ اسکائی گیکس کی گریجویٹ تھیں، اور 2020 میں گوگل فار اسٹارٹ اپ ایکسلریٹر پروگرام کا حصہ تھیں۔ انھیں 31 اکتوبر کو غزہ پر حملے میں اپنے پورے خاندان سمیت شہید کر دیا گیا تھا۔
دوسری جانب اردن کے دارالحکومت عَمان میں نماز جمعہ کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی، مظاہرین نے فلسطین کی آزادی کے نعرے لگائے۔
Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »