کم عمر افراد کو نسوار اور سگریٹ بیچنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی
پشاور میں کم عمر نوجوانوں کوسگریٹ اور نسوار بیچنے والے دکانداروں کےخلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ 18سال سے کم عمر کے نوجوانوں کو نسوار اور سگریٹ فروخت کرنا غیر قانونی قرار دیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کی سزا 3 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ مقرر کی گئی ہے۔ فوکس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ کم عمر افراد پر سگریٹ اور نسوار فروخت کرنے والے کو ابتدائی طور پر 5 ہزار روپے جرمانا کیا جائے گا اور دوسری بار بھی جرم کا ارتکاب کرنے والے دکاندار کو 3 ماہ کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانا ادا کرنا پڑےگا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ پہلے مرحلے میں سوات سے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے، سوات کے بعد صوبے کے دوسرے اضلاع میں بھی کارروائیاں کی جائیں گی۔