FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

کسی وجہ سے قبر کھودی گئی تومردہ عورت اٹھ کربیٹھ گئی پھر کیا ہوا؟

کسی وجہ سے قبر کھودی گئی تومردہ عورت اٹھ کربیٹھ گئی پھر کیا ہوا؟

کسی وجہ سے قبر کھودی گئی تومردہ عورت اٹھ کربیٹھ گئی پھر کیا ہوا؟

کسی وجہ سے قبر کھودی گئی تومردہ عورت اٹھ کربیٹھ گئی پھر کیا ہوا؟

امریکہ میں ایک خاتون کو ڈاکٹر نے 30 سال کی عمر میں مرگی کا دورہ پڑنے پر مردہ قرار دے دیا، جب قبر دوبارہ کھودی گئی تو وہ اٹھ کر بیٹھ گئی جس پر خاندان کے افراد خوفزدہ ہو کر وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے
نجی ٹی وی فوکس نیوز کے مطابق امریکہ میں 1915 میں ایک رونگٹے کھڑے کر دینے والا واقعہ پیش آیا جس میں ایسسی ڈیون بار نامی خاتون کو مرگی کا دورہ پڑا تو وہ بے حس و حرکت ہو گئیں، گھر والوں نے ڈاکٹر کو بلایا جس نے اس خاتون کی موت کی تصدیق کر دی۔
روتے دھوتے پورے خاندان نے انہیں قبرستان لے جا کر دفن کر دیا، ابھی کچھ دیر ہی گزری تھی کہ ان کی ایک بہن دیر سے قبرستان پہنچی اور چہرہ دیکھنے کی درخواست کی، موقع پر موجود گورکنوں نے روتی دھوتی بہن کی بات مان لی اور قبر دوبارہ کھود ڈالی۔ مگر اس کے بعد جو ہوا وہ ہوش اڑا دینے والا تھا۔
ایسسی ڈیون بار کے تابوت کا ڈھکنا کھولا گیا تو چت پڑی ایسسی اٹھ کر کھڑی کر بیٹھ گئی۔ وہاں موجود پادری ڈر کے مارے اسی قبر میں گر گئے اور اپنی پسلیاں تڑوا بیٹھے۔
ایسسی کے گھر والے اس صورتحال پرڈر کے مارے بھاگ کھڑے ہوئے تو ایسسی کچھ نہ سمجھتے ہوئے ان کے پیچھے دوڑنے لگیں۔ گھر والے ان کو ابھی تک بھوت سمجھ رہے تھے اور اپنی جان بچانے کی فکر میں تھے۔
بعد ازاں گھر والوں کو کسی طرح 30 سالہ ایسسی یقین دلانے میں کامیاب ہو گئیں کہ وہ مری نہیں تھیں۔ اس واقعے کے بعد ایسسی 47 برس مزید زندہ رہیں اور 77 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »