کام کے ساتھ ورزش کرنیوالے ملازمین کو تنخواہ کیساتھ بونس بھی ملےگا
کام کے ساتھ ورزش کرنیوالے ملازمین کو تنخواہ کیساتھ بونس بھی ملےگا
چائینہ میں ایک کمپنی نے نئی بہت ہی دلچسپ پالیسی متعارف کروائی ہے جس کے تحت ملازمین کو ورزش کرنے پر ماہانہ تنخواہ کے ساتھ ساتھ بونس بھی دیا جائے گا۔
بین الاقوامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں موجود ایک کمپنی جس کا نام ڈونگپو پیپر ہے، اس کمپنی نے حال ہی میں اپنے ملازمین میں ورزش کی عادت کو فروغ دینے کے لیے ایک نئی پالیسی متعارف کروائی ہے۔کمپنی کی نئی پالیسی کے تحت 50 کلو میٹر دوڑ لگانے والے ملازمین ماہانہ تنخواہ کے ساتھ ساتھ مکمل بونس کے اہل ہوں گے جبکہ 40 کلو میٹر دوڑ لگانے والے ملازمین کو 60 فیصد اور 30 کلو میٹر دوڑ لگانے والے ملازمین کو 30 فیصد بونس ملے گا۔